دنیا بھر میں آج سماجی انصاف کا دن منایا جا رہا ہے

نومبر دو ہزار سات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد منظور کرتے ہوئے بیس فروری کو باقاعدہ طور پر اِس دن کو منانے کا اعلان کیا اور دو ہزار نو میں پہلی مرتبہ اِس دن کو بین الاقوامی سطح پر منایا گیا. دو ہزار پندرہ کو انسانی اسمگلنگ اور جبری مشقت کے خاتمے کے طور پر منانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، ایک رپورٹ کے مطابق پنتالیس ملین افراد جنسی استحصال کا شکار ہیں۔ دنیا بھر میں گیارہ عشاریہ چار فیصد خواتین، چورانوے فیصد مرد اور کم سن بچے جبری مشقت پر مجبور ہیں، ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سال تیس ہزار افراد جنسی تشدد کا شکار ہو کر مر جاتے ہیںسماجی انصاف کے عالمی دن کے حوالے سے سرکاری وغیرسرکاری اداروں اور تنظیموں کے زیراہتمام پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینارز، کانفرنسز، مذاکرے اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں سیاسی، سماجی، شخصیات، مذہبی رہنما، ماہرین قانون اور دیگر مقررین سماجی انصاف کی اہمیت پر روشنی ڈال رہے ہیں