امریکہ نے ایک بار پھر تعلقات میں کشیدگی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا
افغان ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی معاون وزیرخارجہ کاکہناتھا،کہ پاکستان کی فوجی امداد معطل کرنا واشنگٹن کےاس عدم اطمینان کا اظہار ہےجو پاکستان کی جانب سے اپنی سرزمین پر طالبان کو شکست دینے کے لیے ناکافی کوششوں کے باعث پیدا ہوا،، انہوں نے کہاکہ کشیدہ صورت حال کے باوجود پاکستان سے بات چیت جاری ہے،، امن سے افغانستان اور پاکستان دونوں کو فائدہ ہوگا،افغان مسئلے کے سیاسی حل سے قبل طالبان پر دباؤ اور افغانفورسز کی معاونت جاری رکھیں گے،، یاد رہے کہ پاکستان امریکا کے ان دعوؤں کو مسترد کرچکا ہے،جب کہ عسکری قیادت کہہ چکی ہے،کہ افغان مسئلے کاحل صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے