مظاہرین سے جھڑپوں میں اب تین پولیس افسر مارے گئے،
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں صوفی ازم کے حامی مشتعل مظاہرین کے ہنگامے شدت اختیار کر گئے،، مظاہرین نے اپنےلیڈر سمیت ساتھیوں کی رہائی کے لیے احتجاج کیا،،اور پولیس سٹیشن کا گھیراؤ کرلیا،،اس دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں جاری رہیں،پولیس ترجمان کے مطابق انتہاپسندوں نے تین پولیس افسروں کو بس تلے کچل ڈالا،،پولیس نے بھی بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ہے،،یاد رہے کہجنوری میں بھی صوفی ازم کے حامیوں کے احتجاج میں دس افراد زخمی ہوئے تھے،،جب کہ متعدد کو گرفتار کرلیا گیا تھا،، جن کی رہائی کے لیے احتجاج جاری ہے،،