ایم کیو ایم پاکستان کے انٹراپارٹی انتخابات کوچیلنج کردیا گیا۔
ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم درخواست دائر کرنے الیکشن کمیشن پہنچے،ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فاروق ستار گروپ کے پاس انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا،جنرل ورکرز اجلاس اورسینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی کو تحلیل کرنا غیر آئینی تھا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ خالد مقبول صدیق اب بھی پارٹی کے کنوینیئر ہیں اور انہوں نے ہی سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ جاری کئے،انٹرا پارٹی انتخابات کا ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے،الیکشن کمیشن نے پی آئی بی گروپ کوستائیس فروری کیلئے نوٹس جاری کردیا،درخواست دائر کرنے کے بعد فروغ نسیم نے میڈیا سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروپ ایم کیو ایم پاکستان کا نہیں،ٹیسوری گُروپ یا کوئی اورہو سکتا ہے۔