پاکستان نے بھارت کے دانت کھٹے کرنے کی ٹھان لی۔
پاکستان نے بھارت کے دانت کھٹے کرنے کی ٹھان لی، اب بھارتی فوج کی جانب سے اینٹ کا جواب پاکستانی فوج پتھر سے دےگی۔
بھارتی فوج نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدےکی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہوگیا، پاک فوج نے بھارت کی اس گھٹیا حرکت پر منہ توڑ جواب دیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی چوکی کو تباہ کر دیا، پاکستان کی جوابی کارروائی میں دو بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریب جاجوٹ گاؤں میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ ایان شہید ہوا تھا، جس کے بعد پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔