پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے بچے کی شہادت پر شدید احتجاج
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے بچے کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کرررہا ہے، ترجمان دفترخارجہ نے مراسلے میں کہا ہے کہ 15 فروری کو بھی بھارتی فورسز نے بچوں کی سکول وین کو نشانہ بنایا تھا جس میں گاڑی کا ڈرائیور شہید ہوا، معصوم شہریوں بالخصوص بچوں کو نشانہ بنایا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے۔ بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اور خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے اور اقوامِ متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کو کام کرنے کی اجازت دے۔