یورپ میں مقیم بھارتی شہری انتہاپسند مودی سرکارکی ریاستی دہشت گردی پر پھٹ پڑے۔
دنیابھر میں امن کا جھوٹا پرچار کرنے والے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی دہشت گردی سے جہاں ہمسائے غیرمحفوظ وہیں بھارتی شہری بھی اپنی حکومت کے ظلم و ستم سے تنگ ہیں۔ یورپ کے مختلف ممالک میں بھارتی شہریوں نے اپنے ہی ملک کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے آسام، ناگالینڈ، خالصتان اور جموں و کشمیر کی بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا اور بھارتی مظالم کیخلاف یورپ کی فضاؤں میں بھارت دہشت گرد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر مظاہرین نے "فری خالصتان، فری ناگالینڈ، فری آسام اور فری کشمیر" کے بینرز بھی اٹھا رکھے ہیں۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے بھی بلند شگاف نعرے لگائے۔ بھارتی مظاہرین نے بھارتی فوج مردہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔