ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کررہے ہیں. شہباز شریف
پنجاب کے وزیراعلی ٰمحمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبے شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں،ایک ایک پائی عوام کی فلاح وبہبود پر صرف کی جا رہی ہے۔منگل کو لاہورسے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مخالفین کی تنقید کی پرواہ کئے بغیر ترقی کا سفر جاری رکھا،اور سیاست کو ہمیشہ عبادت کا درجہ دیا۔ان کاکہناتھاکہ عوام ترقی کی راہ میں روڑیاٹکانیوالوں کی اصلیت جان چکے ہیں،2018 کیانتخابات میں عوام منفی سیاست کرنیوالوں کا احتساب کریں گے۔شہبازشریف نے مزید کہاکہ انہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔