برطانوی وزیراعظم کی حجاب پہن کر مسجد میں جانے کی تصاویر وائرل
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی حجاب والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں جس کے بعد مسلم کمیونٹی نے برطانوی وزیراعظم کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدام سیبین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملے گا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے برٹش مسلم کونسل کے زیرِاہتمام ہونے والی تقریب میری مسجد کا دورہ کیا جس میں انہوں نے حجاب اوڑھ رکھا تھا۔ تقریب میں لندن کے میئر صادق خان اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن سمیت مختلف سیاسی رہنماوں نے شرکت کی۔تقریب کی منتظم برٹش مسلم کونسل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم تھریسامے کی باحجاب تصاویر شائع کی ہیں۔جس میں وہ برطانیہ کے جنوب مشرق میں واقع کانٹی برکشائر کی میڈن ہیڈ مسجد میں خطاب کر رہی ہیں۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس ایک قیمتی موقع ہے کہ اسلام کے حوالے سے درست معلومات حاصل کر سکوں اور اس بات کی یقین دہانی کروں کہ اسلام سلامتی کا مذہب ہے۔