سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ملاقات
اسپیکر ایاز صادق سے چوہدری نثار کی ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی تناؤ کے خاتمہ کے حوالے سے بھی مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران چوہدری نثارعلی نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کو آمنے سامنے لانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہر ادارہ اپنی آینئی حد میں رہے تو مسائل پیدا نہ ہوں