نوازشریف نے کبھی سپریم کورٹ کیخلاف بات نہیں کی، نوازشریف کو سیاست سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
رائیونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے سامنے دوہزار اٹھاہ کا الیکشن ہے، نواز شریف چند دنوں تک سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے جس میں آئندہ انتخابات کے لئے بورڈ اور سیل بھی تشکیل دئیے جائیں گے، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوسیاست سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، نواز شریف ہی نون لیگ کے صدر اور سپریم لیڈر ہیں، ان کے سوا کسی کے نام پر غوروخوض نہیں کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ سوچ سمجھ کر قانون سازی کی ہے وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ وہی قانون ہے جسے 73کے بعد بھٹو نے بنایاتھا اورمشرف نے نکالاتھا، عدلیہ مخالف بیانات کے حوالے سے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کے خلاف کوئی بات نہیں کی، فیصلوں پر رائے دینے کا حق سب کو ہے، عدلیہ اور پارلیمنٹ میں جنگ نہیں ہوگی پارلیمنٹ کا احترام کرنا ہوگا، چار سال میں سکون سے حکومت نہیں کرنے دی گئی پہلی بار ایسا نہیں ہوا,پاکستان فرانس یا برطانیہ نہیں یہاں بار بار مارشل لاء لگایا گیا، ون وے پراپیگنڈہ کرنے والوں کا بھی احتساب کریں