ہم اپنی زمین پر کسی اور کی جنگ نہیں لڑ سکتے، افغانستان میں موجود دہشتگرد پاکستان اور روس دونوں کے لیے خطرہ ہیں،وزیر خارجہ خواجہ آصف
ماسکو میں روسی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ،، بین الاقوامی افواج نے گزشتہ سترہ سال سے افغانستان میں کچھ حاصل نہیں کیا، وہ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے پاکستان اور دوسرے ممالک کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں، ہم اپنی زمین پر کسی اور کی جنگ نہیں لڑ سکتے، انہوں نے کہا ، ہم سمجھتے ہیں کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے، افغان رہنماؤں کی سربراہی میں مذاکرات ہی امن کا آخری آپشن ہیں ، خواجہ آصف نے کہا افغانستان میں اس وقت تکلیف دہ صورتحال ہے ، وہاں داعش کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ اور منشیات سے دہشت گردوں کو رقوم کی فراہمی پر تشویش ہے، افغانستان میں موجود دہشتگرد پاکستان اور روس دونوں کے لیے خطرہ ہیں،، افغانستان میں داعش کو روکنے کیلئے روس اور پاکستان ہم خیال ہیں،، اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکی افواج کی موجودگی میں داعش کا قدم جمانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، امریکا افغانستان میں دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام میں ناکام ہو گیا ہے