انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کو اماراتی حکام نے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا
ذرائع کے مطابق قتل.اقدام قتل کے کئی کیسز میں مطلوب عابد باکسر کو دبئی انٹر پول نے6 فروری کو گرفتار کیا دبئی میں جعلی چیک کیس میں فریقین کی صلح ہونے کے بعد انٹرپول نے عابد باکسر کو 17 فروری کو رہا کر دیا جس کے بعد دبئی انتظامیہ نے عابد باکسر کو حراست میں لے کر 20 فروری کو کراچی ڈی پورٹ کر دیا ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام اور پنجاب پولیس نے انکاونٹر اسپیشلسٹ کو حراست میں لینے کے لیے انٹرپول سے رابطہ بھی نہیں کیا تھا پولیس حکام کی جانب سے عابد باکسر کے ڈی پورٹ ہونے کی کوئی تصدیق نہیں کی جا رہی لیکن اس کے قریبی رشتہ دار نے کراچی ڈی پورٹ ہونے کی تصدیق کر دی ہے