جنوبی کوریا کا امریکا کے ساتھ فوجی مشقیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا نے اپریل سے پہلے امریکا کے ساتھ ملتوی کی جانے والی فوجی مشقیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا جنوبی کوریا کے وزیردفاع کا کہنا ہے کہ امریکا اورجنوبی کوریا نے پیانگ یانگ میں ہونے والی ونٹراولمپکس اورپیرالمکس کے باعث مشترکہ فوجی مشقیں ملتوی کرنے پراتفاق کیا تھا جنوبی کوریا کے وزیردفاع نے پارلیمنٹ کوبتایا کہ دونوں ممالک ملتوی کی جانے والی فوجی مشقیں دوبارہ شروع کریں گے امریکی وزیردفاع جم میٹس اٹھارہ مارچ کے بعد فوجی مشقوں کی تاریخ کا اعلان کریں گے دوسری جانب پیانگ یانگ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرامریکا اورجنوبی کوریا نے ملتوی فوجی مشقیں دوبارہ شروع کیں تووہ خاموش نہیں بیٹھے گا