ننھی زینب کے قاتل نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
زینب قتل کیس کے مجرم عمران نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،، مجرم نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے تیز ترین ٹرائل کرتے ہوئے حقائق کے خلاف فیصلہ سنایا دوسری جانب انسداددہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے زینب کے قاتل عمران کی سزائے موت کی توثیق کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں مرڈر ریفرنس دائرکردیا گیا ہے عدالت نے ریفرنس میں کہا ہے کہ زنیب قتل کیس میں گواہوں پولیس افسران سمیت دیگر کی شہادتیں قلمبند کیں مرڈر ریفرنس میں عمران کو چار مرتبہ سزائے موت، عمر قید سات سال قید اور بتیس لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں دینے کےفیصلے کی مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ہیں اے ٹی سی کے ایڈمن جج کی جانب سے بھجوائے جانےوالے ریفرنس میں جرم کی نوعیت معاشرے میں اس گھناؤنے جرم کے اثرات اور سزائے موت دینےکے مختلف قانونی پہلوؤں پرروشنی ڈالی گئی ہے انسداددہشت گردی عدالت کی جانب سے بھجوائے گئے مرڈر ریفرنس اور ملزم کی اپیل پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ کرے گا