وزیر دفاعی پیداوار کی یو اے ای کی وزیر مملکت برائے دفاع سے ملاقات
دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال نے آج ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے دفاع محمد بن احمد البواردی سے ملاقات کی۔ ملاقات IDEX 2019کا حصہ تھی۔ملاقات میں دفاعی شعبے میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے باہمی مفادات اور خطے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا