اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار
پلواما حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کا پاکستان پر جھوٹے الزامات اور ہرزا سرائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث دوطرفہ تعلقات میں شدید تناؤ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری طور پر کشیدگی ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تناؤ کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،انتونیوگوتریس نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی بھی پیشکش کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک راضی ہوں تو ثالثی کرانے پر تیار ہیں۔ دوسری جانب گذشتہ روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کا علاقائی امن و سلامتی اور پاک بھارت مستحکم تعلقات پر بہت انحصار ہے، امید ہے دونوں ممالک تحمل سے کام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پیشکش کردی کہ بھارت کے پاس پلواما حملے کے ثبوت ہے تو پیش کرے کارروائی کریں گے اور واضح کیا بھارت نے پاکستان پرحملہ کیاتوجواب دینےکاسوچیں گےنہیں بلکہ جواب دیں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے بھارت اور پاکستان پرزوردیاہے کہ وہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کریں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفنDujarric کے مطابق سیکرٹری جنرل نے بھی پیشکش کی ہے کہ اگردونوں فریق اقوام متحدہ کی ثالثی پررضامندہیں تو وہ معاملات حل کرنے کے لئے تیارہیں۔ترجمان نے کہاکہ ہمیں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پرشدیدتحفظات ہیں۔انتونیوگوتریزنے دونوں ممالک کو زیادہ سے زیادہ تحمل کامظاہرہ کرنے اورکشیدگی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرنے پرزوردیا۔