ورلڈ کپ 2019: کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، شائقین کرکٹ بےتاب

انگلینڈ میں ہونے والا ورلڈ کپ تیس مئی سے چودہ جولائی تک کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ اس میگا ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، جبکہ قومی ٹیم بھی میچ میں جیت کے لیے پرعزم ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے، جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلے میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا