امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا دورہ پاکستان ملتوی
سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ زلمے خلیل زاد کو اٹھارہ سے بیس فروری کے دوران پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم اب وہ شیڈول میں نہیں ہے۔ پچیس فروری کو دوحہ مذاکرات سے پہلے زلمے خلیل زاد پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے، پلوامہ حملے کے بعد امریکا کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات سے یہ صورتحال سامنے آئی ہے۔ امریکا کی جانب سے افغان امن عمل میں تعاون بھلا کر پاکستان پر الزام عائد کیے گئے، زلمے خلیل زاد ہر ماہ طالبان مذاکرات سے پہلے پاکستان کا دورہ کرتے رہے ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی کشیدگی کی وجہ حالیہ امریکی بیانات اور واشنگٹن کی ڈبل پالیسی ہے