کشمیریوں کے حقوق: یورپی پارلیمنٹ میں خصوصی اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کی شرکت
مقبوضہ وادی میں بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے اور مظلوم کشمیریوں کے حقوق پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے فاروق حیدر نے اپنے وفد کے ہمراہ یورپی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ کشمیرکونسل ای یو نے یورپی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا خیرمقدم کیا، اس موقع پر چیرمین کشمیر کونسل علی رضا کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی حقوق کی پامالی بند کروائے۔ ای یو پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس اہم پیش رفت ہے، ایم ای پی واجد خان اور دیگر کی کوششوں سے اجلاس منعقد ہوا۔