افغان مفاہمتی عمل کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں: امریکا

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسے تمام اقدامات کی حمایت کریں گے جو افغان امن عمل کے لیے بہتر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو افغان امن عمل کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں، امریکا خطے میں ہرصورت امن چاہتا ہے، صدر ٹرمپ کی پالیسی بھی یہی ہے۔ رابرٹ پلاڈینو کا مزید کہنا تھا کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد افغان صدر، سول سوسائٹیزو دیگر سے ملاقاتیں کررہے ہیں، زلمے خلیل زاد آج ترکی پہنچے ہیں۔ خیال رہے کہ ایک جانب افغان مفاہمتی عمل کو کامیاب بنانے پر زور دیا جارہا ہے تو دوسری جانب افغانستان میں دہشت گرد حملوں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔