مصر: خودکش حملے کے بعد فورسز کی تابڑتوڑ کارروائیاں

مصر کے شمالی علاقے سینائی میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں سولہ شدت پسند ہلاک ہوگئے، اس دوران مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا ہے جو آئندہ دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔ مصری دارالحکومت قاہرہ میں مسجد الازہر کے قریب ایک سیاحتی مارکیٹ پر گذشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوچکی ہے۔ ہلاک ہونے والا تیسرا بھی پولیس اہلکار ہے جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ملک کے مختلف شہروں اور بالخصوص دارالحکومت میں سیکیوٹی ہائی الرٹ ہے۔