بھارت تحقیقات کے بغیر پلوامہ حملے کاالزام پاکستان پرعائد کررہاہے: نازشاہ
برطانوی پارلیمنٹ کی رکن نازشاہ نے کہاہے کہ بھارت شفاف تحقیقات اورشواہد کے بغیر پلوامہ حملے کاالزام پاکستان پرعائد کررہاہے۔ انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت پرزوردیاکہ وہ پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پرالزام عائدکرنے سے گریزکرے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کواقوام متحدہ سے حملے کی شفاف تحقیقات کرانی چاہئیں۔برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ بھارت کشمیریوں پرمظالم ڈھارہاہے۔ انہوں نے عالمی برادری پرزوردیا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانوٹس لیاجائے