امریکہ نے سعودی عرب کوحساس ایٹمی توانائی ٹیکنالوجی منتقل کرنے کامنصوبہ بنایاہے
امریکہ نے سعودی عرب کوحساس ایٹمی توانائی ٹیکنالوجی منتقل کرنے کامنصوبہ بنایاہے۔امریکی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ کانگریس کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کی ایک کمیٹی نے امریکہ کی جانب سے سعودی عرب میں ایٹمی ریکٹرتعمیرکرنے کے منصوبے سے متعلق تحفظات پرتحقیقات شروع کردی ہیں۔ادھر سعودی عرب نے کہاہے کہ وہ توانائی کے متبادل ذرائع کو وسعت دینے اور توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کوپورا کرنے کے لئے ایٹمی توانائی کاحصول چاہتاہے۔