یورپی یونین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالے ملکوں کے ساتھ تجارت نہیں کرنی چاہیے:دفتر خارجہ
دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاہے کہ یورپی یونین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کے ساتھ تجارت نہیں کرنی چاہیے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کاجائزہ لیاگیاہے جہاں پرارکان پارلیمنٹ نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرنے پرزوردیا۔ترجمان نے کہاکہ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کی چوٹی کاٹنے کے واقعات کی مذمت کی اور انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفتر کی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خاتمے سے متعلق رپورٹ کی حمایت کی۔