شہر قائد میں آج اور کل ابر کرم برسنے کی پیشگوئی،رین الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج اور کل ابر کرم برسنے کی پیشگوئی کر دی ہے جس کے بعد شہر میں رین الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں سیاہ بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ کراچی کے شہریوں کو بارش کا انتظار ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل شہر قائدمیں گرج چمک کے ساتھ ابر کرم برسنے کی پیشگوئی کردی جس کے بعد رین الرٹ بھی جاری کر دیا گیاہے۔ دوسری جانب سکھر، پڈعیدن ، نوشہروفیروز ،کوئٹہ، چمن سمیت متعدد شہروں میں بارش ہوئی۔ مالاکنڈ، ہزارہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھاربارش سےلینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے