پاک بھارت کشیدگی کے باوجود سمجھوتہ ایکسپریس نئی دہلی پہنچ گئی

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باوجود سمجھوتہ ایکسپریس نئی دہلی پہنچ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے پاکستان سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین میں بڑی تعداد بھارتی اور پاکستانی شہریوں کی تھی۔ پاکستان سے آئے مسافروں نے میڈیا کو بتایاکہ موجودہ صورتحال میں بھارت کی سیر مشکل ہےلیکن وہ گھروں کے اندر اپنے خاندانوں کے ساتھ وقت گزار کر وطن واپس چلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج پر خودکش حملے اور اننچاس بھارتی فوجی مرنے کے بعد دنوں ممالک کے درمیان کشیدگی ہے