یورپین پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی مسئلہ کشمیر پر تاریخی سماعت

یورپین پارلیمنٹ میں ہیومن رائٹس آف یورپین پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی میں مسئلہ کشمیر پرتاریخی سماعت ہوئی۔ جس میں کشمیری عوام، ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ، ممبرز آف یورپین پارلیمنٹ سمیت اقوام متحدہ کے آفیشلز نے شرکت کی۔ ممبر آف پارلیمنٹ اور ای یو آفیشلز نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال کی مذمت کی۔ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن واجد خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔ یورپی یونین اور ممبر آف پارلیمنٹ نے نہتے شہریوں پر ہتھیار اور پیلٹ گنز کے استعمال پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس معاملے پر یورپی یونین کے مختلف اداروں میں بات کرنے کا وعدہ اور یورپین کمیشن بنانے پر زور دیا۔ نمائندہ اقوام متحدہ کا کہنا تھاکہ یورپی یونین کونسل مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لے۔ اس موقع پر کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ بھی پیش کی گئی