احتساب عدالت میں اسحٰق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت

احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ سماعت میں شریک ملزمان سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضوی پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل صفائی اور استغاثہ کے وکیل میں تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ گواہ کو ایک ایک چیز یاد تو نہیں رہتی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ جو جو چیزیں لکھی ہیں وہ میں پوچھ سکتا ہوں، جس نے ریکارڈ بنایا اس سے نہیں پڑھا جاتا۔