پی ایس ایل کے 500 اور ایک ہزار والے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں فروخت
ائنل، ایلیمنیٹر اور کوالیفائیر میچز کے ٹکٹس کا 20 فیصد حصہ آن لائن فروخت کیا جارہا ہے جب کہ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ سینٹرز پر ٹکٹس کی فروخت 25 فروری سے شروع ہوگی۔ آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع ہوئی تو صرف آدھے گھنٹے میں ہی شائقین نے 500 اور ایک ہزار روپے والے ٹکٹس خرید لیے جب کہ 2000، 2500 اور 3000 ہزار روپے والے ٹکٹس فروخت کے لیے موجود ہیں۔ پی ایس ایل کے آن لائن ٹکٹس یہاں خریدے جاسکتے ہیں اور شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے تمام میچز آن لائن بھی دیکھ سکتے ہیں جس کے لیے لاگ ان کریں