لبنان،علاج نہ ہونے پر 3 سالہ فلسطینی بچی جاں بحق
لبنان میں ہسپتا ل میں داخل فلسطینی بچی علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث دم توڑ گئی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 3 سالہ ماریاتامر ابو عزارہ خون کے کینسر میںمبتلا تھی۔ اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا مگر ہسپتال میں علاج کی مناسب سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث اس کی زندگی نہ بچائی جاسکی۔جاں بحق ہونے والی فلسطینی پناہ گزین بچی کے والدین کچھ عرصہ قبل شام سے نقل مکانی کرکے بیروت پہنچے تھے۔ بچی کے والدین نے بتایا کہ ماریا کو علاج کے لیے ''غسان حمود''ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں علاج کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔والدین نے کہا کہ ہسپتا ل انتظامیہ کی طرف سے انہیں ایک بڑی رقوم فیس کے طورپر ادا کرنے کو کہا گیا تھا اور ہسپتا ل کی طرف سے بچی کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔ وہ علاج کے لیے ہسپتا ل کی فیس ادا نہ کرسکے جس کے نتیجے میں بچی کی زندگی نہ بچائی جاسکی۔