لالٹین فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز

چین میں رنگا رنگ لالٹین فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جہاں برقی قمقموں کی بہار آگئی ہے اور فنکار اپنے فن کا خوب اظہار کررہے ہیں۔ چین میں لالٹین فیسٹیول کے دوران دل کو چھو لینے والے مناظر دیکھے جا رہے ہیں جہاں مختلف عمارتوں کو دیدہ زیب لائیٹس سے آراستہ کیا گیا ہے۔ سڑکوں پر زرق برق لباس میں مختلف رقاص نکلے ہیں جنہوں نے اپنے فن کا خوب اظہارکیا۔ پرکشش اور وسیع و عریض کشادہ اسٹیج کو دیکھ دوکھنے والے حیران رہ گئے جہاں گلوکار دلوں کو مسحور کرنے والے گیت سے شائقین کو محظوظ کر رہے ہیں جس نے ملکی ہی نہیں غیر ملکی سیاحوں کو بھی تالیاں بجانے پر مجبور کردیا