وزیراعظم نے بھارتی قیادت کو دھمکی آمیز بیانات پر جراتمندانہ پیغام دیا ہے:وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی قیادت کو اُن کے دھمکی آمیز بیانات پر جراتمندانہ اور سخت پیغام دیا ہے۔ وہ ملتان کے ہوائی اڈے پر ملتان سے شارجہ کےلئے پی آئی اے کی پہلی پرواز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قومی اداروں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے مربوط حکمت عملی وضع کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی قومی شناخت کو بحال کرے گی۔