سعودی ولی عہد کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے:جلال
گلگت بلتستان نے گورنر راجہ جلال حسین نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ آج (بدھ) ایک بیان میں انہوں نےکہا پاکستان میں سعودی عرب کی بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان تیزی سے ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔ گورنر نے کہا وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت اور پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی کے نتیجے میں ملک میں بڑ ے پیمانے پر سرمایہ کاری آرہی ہے۔