نئے پاکستان میں ہر علاقے کو یکساں ترقی دیں گے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح مخصوص شہروں کیلئے وسائل مختص نہیں کیے جائیں گے۔ نئے پاکستان میں ہر علاقے کو یکساں ترقی دیں گے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزرا ملک انور، حافظ ممتاز احمد سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہرعلاقے کویکساں ترقی دیں گے۔ ماضی کی طرح مخصوص شہروں کیلئے وسائل مختص نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ترقی وخوشحالی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کرجائے گی۔ سابق دور میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پرقومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا گیا۔ ماضی کی حکومتوں نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظرانداز کیا۔ نئے پاکستان میں پائی پائی امانت سمجھ کر دیانت کے ساتھ عوام پر خرچ کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ارکان اسمبلی ہی انکے آنکھ اورکان ہیں فلاح عامہ کے منصوبوں کیلئے عوامی نمائندگان کی تجاویز اورسفارشات کو اہمیت دیں گے