چیئرمین سینیٹ اور اسپیکرقومی اسمبلی کی اہم ملاقات
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ایوانوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس کے اسپیکر چیمبر میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور دو ایوانوں میں قانون سازی سے متعلق گفتگو کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایوان زیریں اور ایوان بالا کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات ہوئی تھی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا تھا کہ پارلیمنٹ کے تقدس اور بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ دو ایوانوں میں حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے خلاف سخت الزام تراشی میں مصروف ہیں جس کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ میں موثر قانون سازی نہیں ہوپارہی ہے