پاکستان سپر لیگ کیلئے پی سی بی کو نیا براڈکاسٹ پارٹنر مل گیا
آئی ایم جی ریلائنس کی جانب سے دستبرداری کے دو دن بعد پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ فور کی ٹی وی کوریج کیلئے نیا براڈکاسٹر تلاش کرلیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ایونٹ کے باقی میچوں کو نشر کرنے کی ذمہ داری بلٹز اور ٹرانس گروپ پر مشتمل کنسورشیم کو سونپ دی گئی ہے۔بلٹز کا ادارہ پاکستان میں پی سی بی کا براڈکاسٹ پارٹنر جبکہ ٹرانس گروپ ایونٹ مینجمنٹ پارٹنر ہو گا۔