بجلی کی قیمت میں 1:80 پیسے فی یونٹ اضافہ

نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت فی یونٹ ایک روپے 94 پیسے بڑھانے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا میں سماعت ہوئی،بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا جبکہ قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں ہوا، صارفین پر آئندہ ماہ 13 ارب 50 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا کے مطابق جنوری میں فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی تحریری طور پر بتائے کہ فرنس آئل سے بجلی کیوں پیدا کی، گزشتہ ماہ بھی تفصیلات مانگی گئیں لیکن سی پی پی اے نے جواب نہیں دیا تاہم اگر ایل این جی سے پیداوار ہوتی تو قیمت میں اضافے کے بجائے کمی ہو سکتی تھی ۔فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔