پلوامہ حملے سے ہولناک صورتحال پیداہوئی ،امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پلوامہ حملے کو انتہائی بھیانک قرار دے دیا ہے۔وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھاکہ پلوامہ حملے سے ہولناک صورتحال پیداہوئی جس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ۔امریکی صدر نے کہا کہ پلوامہ حملے سے متعلق کئی رپورٹس موصول ہو رہی ہیں جس پر مناسب وقت میں بات کی جائے گی۔امریکی صدر نے ساتھ ہی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتنی خوشگوار بات ہوگی جو پاک بھارت تعلقات بہتر ہوجائیں۔دوسری جانب امریکی ریاستی امور کے ترجمانرابرٹ پلاڈینو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پلوامہ حملے پر نہ صرف بھارت سے اظہارِافسوس کیا ہے بلکہ مسلسل رابطے میں بھی ہیں۔روبرٹ پلاڈینو کا کہناہے کہ پاکستان کوپلوامہ حملے کی تحقیقات میں بھرپور تعاون کرنا چاہیے اور جو بھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔