امریکا اور یورپ کے تجارتی مذاکرات میں کڑا وقت آگے ہے۔ جرمنی

جرمنی کے وزیر اقتصادیات پیٹر الٹمائر نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات میں کڑا وقت اب شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں تمام تر توجہ محصولات میں کمی اور صنعتی مصنوعات کی درآمد و برآمد میں اضافے پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ چند ہفتوں اور مہنیوں میں امریکا کی سخت تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے تنا میں اضافہ ہوا ہے۔ الٹمائر نے کہا کہ اس تنا کا اثر عالمی اقتصادیات پر دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا یورپی گاڑیوں پر محصولات عائد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جب کہ اس سے قبل امریکا کی جانب سے یورپ سے المونیم اور لوہے کی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کیے گئے تھے۔