یوکرائن کی جانب سے آرتھوڈوکس چرچ میں اصلاحات پر پوٹن کی تنقید

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرائن کی جانب سے آرتھوڈاکس چرچ میں اصلاحات پر تنقید کی ہے۔ یوکرائن آرتھوڈوکس چرچ کو ماسکو سے الگ کرنا چاہتا ہے۔ کییف حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مذہبی آزادی کو یقینی بنائے گی۔ رواں ماہ کے آغاز پر حکومت نے آرتھوڈاکس چرچ آف یوکرائن کی آزادی کی منظوری دے دی تھی۔ اس طرح یہ چرچ کئی صدیوں سے روسی آرتھوڈاکس چرچ سے تعلق سے باقاعدہ طور پر الگ ہو گیا۔ پوٹن نے کہا کہ اس یوکرائنی اقدام کا مقصد طاقت کی جدوجہد کے علاوہ کچھ نہیں۔