شمالی کوریا کے رہنما ٹرین کے ذریعے ویت نام جائیں گے۔

ویت نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ملاقات کی میزبانی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ دونوں رہنماں کے درمیان گزشتہ برس جون میں ایک ملاقات سنگاپور میں ہو چکی ہے اور اب یہ دوسرا موقع ہو گا کہ حریف ممالک کے یہ دونوں رہنما ملیں گے۔ ان تیاریوں سے وابستہ دو ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ کم جونگ ان اس ملاقات کے لیے ویت نام ٹرین پر پہنچیں گے۔ اس سفر میں کم جونگ ان کو ڈھائی دن لگ سکتے ہیں اور وہ چین کے راستے ہنوئی پہنچے گے۔ دونوں رہنماں کے درمیان مجوزہ ملاقات 25 فروری کو ہے۔