بھارت مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا۔ فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کہ بھارت بغیر کسی ثبوت اور تحقیقات کے الزامات عائد کرنے کا عادی ہے اور پلوامہ حملہ کا الزام بھی بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عائد کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے وہئے انہوں نے بھارت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پلوامہ حملے سے متعلق شواہد پاکستان کو فراہم کرے تاکہ پاکستان معاملے کی تحقیقات کے لیے اقدامات کر سکے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کی سول اور فوجی قیادت قومی امور سے نمٹنے کے لیے متحد ہیں۔