والد کی انجیو گرافی آسان معاملہ نہیں ہے:مریم نواز

مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ والد کی انجیو گرافی آسان معاملہ نہیں ہے، ان کی سر جری کے دوران بیک اپ موجود ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے ہسپتا ل پہنچیں ،(ن) لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ہسپتا ل کے باہر موجود تھی۔مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی صحت کی رپورٹ لکھ کر محکمہ داخلہ کو بھی بھجوا دی ہے۔نوازشریف کی ضمانت کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ خیر کرے گا ۔انہوں نے کہا والد کی انجیو گرفی آسان معاملہ نہیں ۔