اگر اسپیکر سندھ اسمبلی گرفتار ہو گئے ہیں تو اچھنبے کی کوئی بات نہیں:فیاض الحسن چوہان
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ان کا رونا تھا کہ مجھے کیوں نکالا اور اب ان کا رونا ہے کہ مجھے کیوں سنبھالا؟۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جیل میں خلیفے کی خطائیاں کھا رہے ہیں،جس کے کھانے سے دل کی شریانیں تو بند ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے واویلا مچایا گیا کہ جیل سے ہسپتا ل بھیجا جائے، پھر کہا گیا کہ ہسپتا ل سے جیل منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ احتساب کا کدو کٹے گا تو سب میں بٹے گا، نیب سے متعلق تحفظات ہیں لیکن وہ کرپشن کے خلاف کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کرپشن کے خلاف کوشش میں اگر اسپیکر سندھ اسمبلی گرفتار ہو گئے ہیں تو اچھنبے کی کوئی بات نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کسی بھی دہشت گرد کا نام پاکستان سے جوڑ دیتا ہے، وہ ایسی دہشت گرد تنظیموں کا نام لیتا ہے جن کا وجود ہی نہیں ۔