روس، ایران اور ترکی کا شام کے بارے میں معاہدے پر اتفاق

روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا ہے کہ روس ، ایران اور ترکی کے صدور نے حالیہ اجلاس میں شام میں موجود وہابی دہشت گردوں کا مقابلہ جاری رکھنے کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ لاوروف نے اسلواکیہ کے وزیر خآرجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کی سرحدوں پر دہشت گردی کی روک تھام کے سلسلے میں سوچی میں ہونے والے روس، ایران اور ترکی کے صدور کےدرمیان سہ فریقی سربراہی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ترکی اور شام کے درمیان 1998 میں ہونے والے آدانا معاہدے کی روشنی میں شام کی سرحدوں پر دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جانی چاہیے۔