ٹرامپ ،ایران کے خلاف جنگ کا خواہاں نہیں

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے ناظم الامور جای ہڈ نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈنولڈ ٹرمپ ، ایران کے خلاف جنگ کے خواہاں نہیں ہیں اور وہ عراقی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کا کوئي ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ امریکی سفارتخانہ کے ناظم الامور نے کہا کہ امریکی صدر نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں جیسے آپشنز سے استفادہ کریں گے اور وہ ایران کے خلاف جنگ مسلط کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔ امریکی سفارتخانہ کے ناظم الامور نے کہا کہ ہم عراق میں عراقی حکومت کی درخواست پر موجود ہیں عراقی حکومت جب چاہے گی امریکی فوجیں عراق سے نکل جائیں گی ، لیکن امریکی فوجیوں عراق واپسی کافی دشوار ہوگی۔