ترک صدر کی ادلب میں حملے کی دھمکی، روس کا سخت ردعمل

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ میں اپنی پارٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دمشق کی فوج ان مقامات کو خالی کرنے میں ناکام ہوئی جہاں ترک فوج موجود تھی تو پھر مہینے کے آخر میں بڑا آپریشن کیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ‘ادلب میں کارروائی بہت قریب ہے، ہم الٹی گنتی کر رہے ہیں اور آخری موقع دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ 2018 میں روس کی ثالثی میں ایک معاہدے طے پایا تھا جس کے تحت ترک فورسز کو ادلب کے سرحدی علاقے میں جگہ مختص کی گئی تھی جہاں محفوظ زون کی تعمیر کیا جانا تھا تاہم حال ہی میں شامی فورسز دوبارہ ان مقامات پر قابض ہوگئی تھی۔