امریکا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
امریکا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین اور دیگر ملکوں میں کورونا وائرس کے باعث سرمایہ کاروں کی قیمتی دھات کی خریداری میں دلچسپی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1607.16 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1609.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔