پی ایس ایل کا افتتاحی میچ، یونائیٹڈ کا گلیڈی ایٹرز کو 169 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئئہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ 1 اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی پہلی ہی گیند پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے وکٹ حاصل کر لی۔محمد نواز کی جانب سے کرائی گیند پر کولن منرو انہی کو واپس آسان کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمر اکمل کو آج معطل کردیا تھا اور اب وہ پاکستان سپر لیگ کے اس ایڈیشن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔